ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد منظور، یوکرین پر حملہ بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد منظور، یوکرین پر حملہ بند کرنے کا مطالبہ

Thu, 03 Mar 2022 10:52:10    S.O. News Service

واشنگٹن،3؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس اور یوکرین کے بیچ جاری جنگ خوفناک شکل اختیار کرت جا رہی ہے اور جیسے جیسے اس میں شدت آ رہی ہے دنیا کے کئی ممالک اور اقوام متحدہ کی امن بحالی کی کوششیں بھی تیز ہو رہی ہیں ۔ اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے ایک مرتبہ پھر روس سے یوکرین پر حملے بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر حملہ کرنے والے روس کے خلاف قرار داد اکثریتی ووٹ سے منظور ہوگئی، جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس سے یوکرین میں فوجی آپریشن بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف پیش کی گئی قرار پر آج ووٹنگ ہوئی، جس میں کل 146 ممالک نے حصہ لیا، جبکہ 35 ممالک غیر حاضر رہے۔

دریں اثناء، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان نے ایک بار پھر روس کے خلاف ووٹنگ سے خود کو الگ کر لیا۔ ووٹنگ میں قرارداد کی حمایت میں 141ووٹ، مخالفت میں پانچ ووٹ پڑے، جبکہ 35 ارکان غیر حاضر رہے۔


Share: